روس نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات کو روک دیا گیا ہے لیکن روس-یوکرین تنازعہ کے سفارتی حل کیلئے پُرعزم ہے۔ روس کے ترجمان دیمتری پَیسکوف نے ماسکو میں آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات، اب بھی ممکن ہے لیکن فی الوقت اُنہیں معطل کر دیا گیا ہے۔ اِس برس ترکیہ کے شہر استنبول میں مذاکرات کے تین دور ہوئے، جس میں سے آخری دور جولائی میں ختم ہوا۔
جب اُن سے کسی امکانی آمنے سامنے بیٹھ کر ہونے والی میٹنگ یا ممکنہ آن لائن مذاکرات کیے جانے کے بارے میں سوال کیا گیا تو جناب پَیسکوف نے کہا کہ روسی مذاکرتکاروں کو اِن تمام چینلوں کو استعمال کرنے کے مواقع حاصل ہیں لیکن فی الوقت یہی کہا جاسکتا ہے کہ رابطوں کو روک دیا گیا ہے۔ جناب پَیسکوف نے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشِنکو کے اِس بیان سے اتفاق کیا، جنہوں نے اِس ہفتے کے آغاز میں یوروپی یونین کے لیڈروں اور یوکرین کے ولادیمیر زلینسکی پر امن عمل کو معطل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔
Site Admin | September 12, 2025 9:46 PM
روس نے یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات روک دیئے ہیں۔ اُس نے امن عمل کو روکنے کا الزام، یوروپ پر عائد کیا ہے