ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 22, 2025 2:59 PM

printer

روس نے یوکرین کے توانائی کی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

روس نے یوکرین کے توانائی کی تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ اس حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یوکرین کے اہلکاروں کے مطابق روس کے میزائلوں اور ڈرونز نے بنیادی ڈھانچے اور رہائشی علاقوں، دونوں کو نشانہ بنایا۔ روس نے جنگ بندی کی ایک تجویز کو مسترد کردیا ہے، جس کے بعد امریکہ کے ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ایک چوٹی کانفرنس ہونے والی تھی، جو اِن حملوں کی وجہ سے معطل کردی گئی ہے۔ اُدھر یوکرین کی فورسز نے کہا ہے کہ انہوں نے برطانیہ کے دیئے ہوئے اِسٹارم شیڈو میزائلوں کا استعمال کرکے کَل روس کے ایک کیمیائی کارخانے پر حملہ کیا تھا۔ Bryansk کیمیائی کارخانہ، جس کو نشانہ بنایا گیا تھا، روس کی فوج کے سازوسامان کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔×