ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 8, 2025 9:39 PM

printer

روس نے یوکرین پر ڈرون اور میزائل کے تازہ حملے کئے ہیں جس میں دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے اہم مراکز کو نقصان پہنچا ہے

روس کی جانب سے یوکرین کے تین علاقوں پر رات بھر ہوئی ڈرونز کی بوچھار میں 10 لوگ ہلاک ہوگئے اور توانائی کے بڑے مراکز کو نقصان پہنچا۔ حملوں میں 28 لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس نے 450 سے زیادہ ڈرونز اور 45 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ یوکرین کی فوج نے خبر دی ہے کہ فضاء، زمین اور سمندر سے داغے گئے ڈرونز اور میزائلوں نے بنیادی ڈھانچے کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ اِس دوران روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اُس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرینی افواج کی جانب سے داغے گئے دو گائیڈیڈ فضائی بموں اور 178 غیر انسان بردار فضائی گاڑیوں، UAVs کو مار گرایا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔