روس نے کیربیائی خطے میں منشیات کی روک تھام کے مشن کے دوران بقول اُس کے فوجی طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی بناء پر امریکہ کی مذمت کی ہے۔ وزارتِ خارجہ کی ترجمان Maria Zakharova نے کہا کہ اِس طرح کی کارروائی اقوامِ متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ انہوں نے اِس سلسلے میں اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی طرف سے حمایت کا حوالہ دیا۔
روس نے وینیزوئیلا کے اقتدارِ اعلیٰ کے تئیں حمایت کا اعادہ کیا اور زور دے کر کہا کہ لاطینی امریکہ اور کیریبائی خطہ امن کا زون ہے۔ روس کا یہ بیان اِن اطلاعات کے پس منظر سامنے آیا ہے کہ امریکہ کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی کے تناظر میں خطے میں حالیہ امریکی کارروائی میں 14 کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا اور 61 افراد مارے گئے۔