روس نے کل رات ایسے سَب اسٹیشنز کو نشانہ بناتے ہوئے یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے، جن میں بجلی سپلائی کرنے والے دو نیوکلیائی پلانٹس بھی شامل ہیں۔ حملے میں بہت سے لوگوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ یوکرین کے وزیر خارجہ Andril Sybiha نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بتایا کہ یہ حملے اتفاقی نہیں بلکہ منظم طریقے سے کیے گئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس یوروپ میں نیوکلیائی تحفظ کو جان بوجھ کر خطرے میں ڈال رہا ہے۔ Dinpro شہر میں 3 افراد ہلاک اور 12 افراد اُس وقت زخمی ہوئے، جب ایک ڈرون ایک عمارت میں آکر گرا۔ تینوں افراد جنوب مشرقی Zaporizhzhia خطّے میں ہلاک ہوئے۔ صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بتایا کہ روس نے 450 ڈرونز اور 45 سے زیادہ میزائل سے حملے کیے۔×
Site Admin | November 9, 2025 9:34 AM | Russia Strike Ukraine
روس نے کل رات ایسے سَب اسٹیشنز کو نشانہ بناتے ہوئے یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے، جن میں بجلی سپلائی کرنے والے دو نیوکلیائی پلانٹس بھی شامل ہیں۔