ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

August 27, 2025 9:58 PM

printer

روس نے چھ خطوں میں یوکرین کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر بڑے ڈرون حملے کیے ہیں

روس نے رات میں یوکرین کے 6 علاقوں میں توانائی اور گیس نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق روسی فورسز نے Poltava علاقے میں گیس نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا، جبکہ Sumy خطے میں اہم ذیلی اسٹیشنوں میں سے ایک کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا۔ یوکرین کے صدر وولودمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ روس کے اِن ڈرون حملوں سے Poltava، Sumy اور Chenihiv خطے میں 1 لاکھ سے زیادہ لوگ بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ یوکرین کی توانائی کی وزارت نے کہا ہے کہ رات میں Kharkiv خطے کو بھی نشانہ بنایا گیا، اِسی طرح Zaporizhzhia اور Donetsk علاقے کو بھی ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
یوکرین میں گیس کی پیداوار کے اہم مراکز Poltava اور Kharkiv خطے میں واقع ہیں۔ یوکرین نے تنازعہ کو ختم کرنے کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کے باوجود حالیہ ہفتوں میں روس نے یوکرین میں گیس کی پیداوار کے اہم مراکز اور بنیادی ڈھانچے پر اپنے حملے تیز کردیے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔