ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 29, 2025 9:37 PM

printer

روس نے نیوکلیائی صلاحیت والے زیر آب ڈرون کی کامیاب آزمائش کی ہے۔ اُس نے اِسے روک پانا ناممکن قرار دیا ہے

روس نے ایٹمی توانائی سے چلنے والے اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کے حامل اپنے نئے زیر آب ڈرون Poseidon کی آزمائش کی ہے اور اسے روکنا ناممکن قرار دیا ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اِس کا اعلان، ایٹمی توانائی کے حامل کروز میزائلBurevestnik  کی کامیاب آزمائش کے چند دن بعد کیا ہے۔ اس اقدام کو یوکرین کے ساتھ کشیدگی کے دوران امریکہ کے لیے بڑے پیمانے پر ایک سگنل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ یوکرین میں زخمی ہونے والے فوجیوں سے بات کرتے ہوئے صدر پوتن نے کہا کہ نیوکلیائی توانائی سے چلنے والے Poseidon ڈرون کی کل، پہلی بار آزمائش کی گئی۔ انہوں نے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ Poseidon ڈرون نے رفتار اور گہرائی میں تمام موجودہ نظام کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایٹمی ری ایکٹر، جو Poseidon کو طاقت فراہم کرتا ہے، آبدوزوں کے مقابلے میں 100 گنا چھوٹا ہے اور اس کی جوہری جنگی طاقت، روس کے Sarmat بین برّ اعظمی بیلسٹک میزائل سے بھی کافی زیادہ ہے۔

روسی میڈیا کی خبروں کے مطابق Poseidon کو ساحلی علاقوں کے قریب دھماکے کیلئے تیار کیا گیا ہے تاکہ ایک طاقتور تابکاری سونامی پیدا کی جاسکے۔