December 30, 2025 9:48 PM

printer

روس نے صدر ولادیمیر پتن کی رہائش گاہ پر یوکرین کے ڈرون حملے سے متعلق غیر سفارتی ردِّعمل کا انتباہ دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ تصادم کو ختم کرنے کیلئے جاری سفارتی کوششوں کو ناکام کرنے کے اقدامات سے گریز کریں

روس نے Novgorod Region میں صدر ولادیمیر پوتن کی رہائش گاہ پر یوکرین کی جانب سے ایک ناکام ڈرون حملے کو ایک غیر سفارتی ردّ عمل کا انتباہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ Zakharova نے اِس حملے کی کوشش کو غیر متوقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ایک ایسے نازک وقت میں کیا گیا ہے، جب امریکہ میں جاری امن سے متعلق کوششوں کے منصوبے پر بات ہو رہی تھی، جسے زک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔اِس سے قبل روس کے وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے خبردار کیا تھا کہ جوابی حملوں کے اہداف کی نشاندہی کر دی گئی ہے اور روسی مسلح افواج کی طرف سے اِن پر عمل در آمد کے وقت کا تعین کر دیا گیا ہے۔ اِدھر یوکرین کے وزیر خارجہ Andrii Sybiha نے روسی صدر کی رہائش گاہ پر مبینہ حملے کے روس کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے ماسکو پر اِس واقعے کو من گرہت اور غلط معلومات پھیلانے کا الزام لگایا۔