روس نے آج دو برطانوی سفارتکاروں کو دو ہفتے کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے، ان پر جاسوسی کرنے کا الزام ہے۔ روس کی وفاقی سکیورٹی سروس FSB نے سفارتکاروں پر غلط ذاتی ڈیٹا مہیا کرانے اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے جس سے ملک کی قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔ لیکن اس سلسلے میں کوئی ثبوت فراہم نہیں کی۔ روسی وزارت خارجہ نے برطانوی سفارتخانے کے ایک اہلکار کو بلا کر کہا کہ وہ اپنی سرزمین پر غیرمصدقہ برطانوی انٹلیجنس افسروں کو برداشت نہیں کرے گا۔ دریں اثناء، برطانیہ کے دفتر خارجہ نے روس کے جاسوسی کے حالیہ الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔ اور اِس نے اس کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی کہ اس کے جواب میں کوئی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ روس کی FSB نے گزشتہ سال سات برطانوی ڈپلومیٹس پر جاسوسی کا الزام لگایا تھا، جس کے سبب انہیں ستمبر اور نومبر میں ملک سے باہر کر دیا گیا تھا۔ لندن نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا اور اس کے جواب میں ایک روسی ڈپلومیٹس کو ملک سے باہر کر دیا تھا۔ گزشتہ سال مئی میں برطانیہ نے روس کے دفاعی اتاشی کو جاسوسی کا الزام لگا کر ملک سے باہر کر دیا تھا اور روس کے سفارتکاری سے متعلق عمارت کو مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کی وجہ سے بند کر دیا تھا۔یوکرین میں بڑھتے ہوئے تنازعات کے دوران ملک سے باہر کرنے کے پچھلے واقعات کے بعدیہ قدم سامنے آیا ہے 2022 سے روس اور مغربی ملکوں کے سینکڑوں ڈیپلومیٹس ملک سے باہر کیے جا چکے ہیں۔
Site Admin | March 10, 2025 9:21 PM
روس نے جاسوسی کے الزام میں دو برطانوی سفارتکاروں کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ برطانیہ نے الزامات کو مسترد کردیا ہے