ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 5, 2025 9:42 PM

printer

روس نے بھارت کی تیل در آمدات کی یہ کہتے ہوئے حمایت کی ہے کہ خود مختار ممالک کو آزادانہ طور پر تجارتی شراکت دار کے انتخاب کا حق حاصل ہے

روس نے بھارت کے خلاف تیل کی تجارت سے متعلق امریکہ کی حالیہ دھمکی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا ہے کہ خود مختار ممالک کو آزادانہ طور پر اپنے تجارتی شراکت داروں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے۔ کریملن کے ترجمان Dmitry Peskov نے آج ماسکو میں ایک پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے بھارت پر دباؤ بنانے کیلئے امریکہ پر یہ کہتے ہوئے نکتہ چینی کی کہ اِس طرح کی کارروائی ناجائز ہے۔ انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ہر ملک کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ قومی مفادات پر مبنی تجارتی تعلقات جاری رکھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس سے تیل خریدنے اور دوبارہ فروخت کرنے پر بھارت کے خلاف محصولات بڑھانے کی وارننگ کے پیش نظر یہ رائے زنی سامنے آئی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔