روس کے صدر ولادیمیر پتن نے آج یوکرین میں جاری اپنی فوجی کارروائی میں 72 گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ اگلے ماہ Victory ڈے کے 80ویں سال کے موقع کے تعلق سے یہ جنگ بندی کی گئی ہے۔ آج سہ پہر Kremlin سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کا آغاز 7 اور 8 مئی کو آدھی رات کے وقت سے ہوگا اور یہ 10 اور 11 مئی کی آدھی رات تک جاری رہے گی۔ بیان میں یوکرین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی جنگ بندی پر عمل کرے۔ اُدھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں یوکرین میں قیامِ امن کیلئے مذاکرات شروع کرنے کی غرض سے حالات کو مستحکم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ Moscow Victory ڈے پریڈ 9 مئی کو ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر ہونے والی روس کی مسلح افواج کی ایک سالانہ فوجی پریڈ ہے۔ یہ پریڈ نازی جرمنی پر ریڈ آرمی کی فتحیابی کی یاد میں منائی جانے والی پریڈ ہے جو دوسری عالمی جنگ کے مشرقی محاذ کے اختتام کی علامت ہے جسے روس میں حب الوطنی کی عظیم جنگ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔
Site Admin | April 28, 2025 9:55 PM
روس نے آٹھ مئی کو Victory ڈے تقریبات کے آغاز کے وقت سے یوکرین میں تین دن کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے
