روس نے اب تک کی جدید ترین نیوکلیائی آبدوز Khabarovsk کو اپنے کام کاج میں شامل کیا ہے۔ یہ آبدوز، پانی کے اندر Poseidon نام کا نیوکلیئر ڈرون لے جانے کیلئے ڈیزائن کی گئی ہے۔ اِس ڈرون کو Doomsday میزائل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو ایک برِّ اعظم سے دوسرے براعظم تک پہنچ کر زبردست تباہی مچا سکتا ہے۔
Khabarovsk کو روس کے وزیر دفاع Andrei Belousov نے Sevmash بندرگاہ سے باقاعدہ طور پر روانہ کیا۔ اِس موقع پر روسی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل الیکزینڈر Moiseyev اور جہاز سازی سے متعلق دیگر سرکردہ افسران بھی موجود تھے۔
Belousov نے اِسے روسی بحریہ کیلئے ایک اہم لمحہ قرار دیا۔×