July 16, 2025 10:21 AM | Russia US Tariff

printer

روس نے، صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی 100 فیصد محصولات عائد کرنے کی دھمکی کو کم اہمیت دی ہے اور کہا ہے کہ ماسکو اِن اضافی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

روس کے وزیر خارجہ Sergey Lavrov نے روس اور اُس کے حلیف ملکوں پر 100 فیصد محصولات نافذ کرنے کے امریکی صدر ڈونلڈ کی دھمکی کو کم اہمیت دی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اضافی پابندیوں سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

چین کے شہر Tianjin میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزراء خارجہ کی کونسل کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے Lavrov نے کہا کہ روس پہلے ہی اِن پابندیوں کی زد میں ہے اور انہوں نے کسی بھی نئے بوجھ سے نمٹنے کے لیے ملک کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اُن کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دھمکی دی کہ اگر روس 50 دن کے اندر یوکرین جنگ ختم نہیں کرتا تو وہ اُس پر 100 فیصد ثانوی محصولات نافذ کر دے گا۔×