November 26, 2025 9:34 AM | Russia Satelite

printer

روس نے، انگارا 1.2 ہلکی لانچ وہیکل کے ذریعے کئی خفیہ فوجی سیٹیلائٹ داغے ہیں۔

روس نے، انگارا 1.2 ہلکی لانچ وہیکل کے ذریعے کئی خفیہ فوجی سیٹیلائٹ داغے ہیں۔ روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ لانچ گزشتہ روز ماسکو وقت کے مطابق سہ پہر  4 بجکر 42 منٹ پر Arkhangelsk علاقے میں واقع  دنیا کے شمال میں سب سے دور دراز خلائی مرکز Plesetsk Cosmodrome سے کیا گیا۔ روس کی وزارتِ دفاع نے داغے گئے سیٹیلائٹ کی تعداد یا اُن کے مدار میں پہنچنے کی نوعیت کے بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا ہے اور صرف اتنا بتایا ہے کہ یہ مشن، ایرو اسپیس افواج کے جنگی عملے کی جانب سے وزارتِ دفاع کے مفاد میں چلایا گیا۔ ×