روس کے Kamchatka جزیرہ نما میں آج چھ سو سال میں پہلی بار Krasheninnikov آتش فشاں پھوٹ پڑا۔ مقامی حکام نے بتایا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 50 منٹ پر یہ شروع ہوا اور سمندر کی سطح سے چار کلو میٹر اوپر تک راکھ اڑنے لگی۔ آتش فشاں کی وجہ سے ہوا بازی سے متعلق Orange وارننگ جاری کی گئی ہے کیونکہ اِس سے ہوائی جہازوں کو خطرہ لاحق ہے۔ آتش فشاں کا پھوٹنا، آٹھ اعشاریہ 7 شدت کا شدید زلزلے کے سبب ہوسکتا ہے، جو اِس ہفتے کے شروع میں خطے میں آیا تھا اور جس کے بعد سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔
Site Admin | August 3, 2025 9:40 PM
روس میں پچھلے 600 سال میں ایسا پہلی بار ہے کہ Krasheninnikov آتش فشاں پہاڑ پھٹا ہے، جس کی وجہ سے ہوا بازی سے متعلق اورینج وارننگ جاری کی گئی ہے
