روس میں بھارت کے سفیر وِنئے کمار نے کہا ہے کہ جہاں کہیں بھی بہترین سودا ہوگا، بھارت وہاں سے تیل خریدنے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور اپنے قومی مفاد کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گا۔
روس کی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ انٹرویو میں جناب وِنئے کمار نے کہا کہ روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے بھارتی درآمدات پر محصول 25 فیصد بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا امریکہ کا فیصلہ غیر منصفانہ، نا مناسب اور بلا جواز ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کی توانائی سے متعلق پالیسی کا مقصد اپنے شہریوں کے لیے قابلِ بھروسہ سپلائیز کو محفوظ کرنا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ تیل کی عالمی مارکٹ میں استحکام میں روس اور دیگر ملکوں کے ساتھ بھارت کے اشتراک کا اہم رول ہے۔ بھارتی سفیر نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت-روس تجارت میں باہمی مفادات اور مارکٹ کے عوامل کو اہم مقام حاصل ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور یوروپی ممالک سمیت دیگر ملک بھی روس کے ساتھ تجارت جاری رکھے ہوئے ہیں۔×