ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 8, 2025 10:01 PM

printer

روس میں، آج یوکرین کے حملے میں تین افراد ہلاک اور کم سے کم 9 دیگر زخمی ہوگئے

روس میں، آج Belgorod کے سرحدی خطے پر یوکرین کے حملے میں تین افراد ہلاک اور کم سے کم 9 دیگر زخمی ہوگئے۔ روس کے گورنر Vyacheslav Gladkov کے مطابق، Belgorod کے کئی اضلاع میں ڈرون اور میزائل کے بہت سے حملوں میں مکانات، گاڑیوں اور بجلی کی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایمرجنسی کارکنان اُن لوگوں کو تلاش کررہے ہیں، جن کے بارے میں اندیشہ ہے کہ وہ ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔ یوکرین نے اِن حملوں پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ یہ مسلسل تیسرا دن ہے کہ یوکرین نے اِس خطے پر حملہ کیا ہے، جس کی وجہ سے ہزارہا افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔ x