روس نے کہا ہے کہ اس نے افغانستان کے نئے سفیر کی سفارتی اسناد قبول کرلی ہیں۔ اس طرح وہ افغانستان کی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ایک بیان میں روس کی وزارت خارجہ نے کہا کہ روس کو تعلقات کے فروغ کے اچھے امکانات نظر آتے ہیں اور وہ سکیورٹی، دہشت گردی کی روک تھام اور منشیات سے متعلق جرائم سے نمٹنے میں افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔مزید یہ کہ روس نے تجارتی اور اقتصادی موقعے، خاص طور سے توانائی، نقل وحمل، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں موقعے دستیاب ہونے کی بات کہی ہے۔افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک روس کے اس دلیرانہ قدم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور یہ دوسروں کیلئے بھی ایک مثال بنے گا۔
Site Admin | July 4, 2025 2:49 PM
روس ایسا پہلا ملک ہے، جس نے افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرلیا ہے