ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 23, 2025 10:19 PM

printer

روس اور یوکرین کے درمیان تازہ براہ راست امن مذاکرات کا تیسرا دور آج استنبول میں منعقد ہوگا

روس اور یوکرین کے درمیان نئے سرے سے براہ راست امن بات چیت کا تیسرا دور، آج ترکی کے استنبول میں ہوگا۔ مئی اور جون میں ہوئی پہلے دو دور کی بات چیت بھی استنبول میں ہوئی تھی، جس میں قیدیوں کے تبادلے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن جنگ بندی یا جامع امن معاہدے کے سلسلے میں کم پیش رفت ہوئی۔ روسی عہدیداران نے یوکرین سے فوجی کارروائی سے خود کو علیحدہ کرنے، فوجی اتحاد سے الگ ہونے اور مقبوضہ علاقوں پر روس کے کنٹرول کو تسلیم کرنے کے اپنے مطالبات کو دوہرایا ہے۔ دوسری جانب یوکرین نے اِسے مسترد کیا ہے اور نیٹو اور یوروپی یونین میں ممبر شپ کے اپنے حق کو برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔ یوکرین کی حکومت نے ملکی سطح پر ہتھیاروں کی پیداوار بڑھانے اور طویل دوری تک حملوں کی صلاحیتوں کے سلسلے میں منصوبوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ x