December 3, 2025 4:06 PM | Putin US Talks

printer

روس اور امریکہ نے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پتن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ ایلچیوں کے درمیان پانچ گھنٹے طویل ملاقات کے باوجود یوکرین کی جنگ ختم کرنے کے ممکنہ امن معاہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوپایا ہے۔

روس اور امریکہ نے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پتن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ ایلچیوں کے درمیان پانچ گھنٹے طویل ملاقات کے باوجود یوکرین کی جنگ ختم کرنے کے ممکنہ امن معاہدے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوپایا ہے۔ روس کے صدر پتن نے کل رات امریکی خصوصی ایلچی Steve Witkoff اور کاروباری شخصیت Jared Kushner سے یوکرین جنگ ختم کرنے کے ممکنہ راستوں پر گفتگو کیلئے ملاقات کی۔ روسی وفد میں صدر کے مشیر Yuri Ushakov اور ایلچی Kirill Dmitriev شامل تھے۔

Yuri Ushakov نے کہا کہ ابھی تک کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ امریکی تجاویز روس کے لیے قابلِ قبول ہیں جبکہ کچھ تجاویز قابلِ قبول نہیں ہیں۔ ×