January 23, 2026 9:52 PM

printer

روس، یوکرین اور امریکہ کے حکام نے ایک امن منصوبہ تیار کرنے کیلئے ابوظہبی میں ملاقات کی

روس، یوکرین اور امریکہ کے درمیان دو روزہ سہ رخی مذاکرات، ابو ظہبی میں جاری ہے۔ یہ تقریباً چار سال پہلے یوکرین پر روس کی جنگ شروع ہونے کے بعد تینوں ملکوں کے درمیان پہلی براہ راست چوٹی کانفرنس ہے۔ ماسکو میں دیر رات تک روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی سفیروں Steve Witkoff اور Jared Kushner کے درمیان ہوئی بات چیت کے بعد یہ ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔
روسی وفد کی قیادت GRU فوجی انٹلیجنس ایجنسی کے سربراہ ایڈمرل Igor Kostyukov کر رہے ہیں۔ یوکرین کی مذاکراتی ٹیم میں وزیر دفاع رُستم عمیروف اور انٹلیجنس حکام شامل ہیں۔ وہیں امریکہ کی نمائندگی Witkoff اور Kushner کر رہے ہیں۔
مذاکرات کے دوران امریکہ کی جانب سے ترتیب دیئے گئے امن منصوبے، حفاظتی گارنٹیوں اور اقتصادی اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اِس دوران مقبوضہ علاقے، خصوصاً Donbas خطے کی صورتحال پر مذاکرات کافی اہمیت کے حامل ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔