روس، بیلاروس میں اپنا Oreshnik میزائل نظام نصب کرے گا، جو اِن دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ معاہدوں کے مطابق ہے۔TASS خبر ایجنسی نے، روس کی وزارت خارجہ کے افسر Alexey Polishchuk کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس، بیلاروس کی راجدھانی Minsk کو، اِس نظام کے ساتھ ساتھ ضروری مدد اور مشترکہ دفاعی ٹھکانے کو تحفظ دینے کے اقدام کیلئے تیار ہے۔
جنوری کے اواخر میں بیلا روس کے صدر الیگزینڈر Lukashenko نے اعلان کیا تھا کہ روس کا Orenshnik ہائیپر سونک میزائل نظام، بیلاروس آجائے گا۔یہ قدم، روس کے صدر ولادیمیر پوتن کی طرف سے حال ہی میں کیے گئے اِس اعلان کے بعد اٹھایا گیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کوئی بھی امکانی امن معاہدہ، دونوں ملکوں کی طویل مدتی سلامتی کی ضمانت ہونی چاہیے۔
Site Admin | February 4, 2025 9:19 PM
روس، بیلاروس میں اپنا Oreshnik میزائل نظام نصب کرے گا، جو اِن دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ معاہدوں کے مطابق ہے