July 12, 2025 2:49 PM

printer

روزگار میلے سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے سرکار کے عزم کا اظہار ہوتا ہے تاکہ وہ وکست بھارت کیلئے اپنا کردار ادا کرسکیں: وزیراعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ روزگار میلہ حکومت کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں وکست بھارت کی تعمیر میں محرک بنانے کے عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھی تسلیم کرتی ہے کہ بھارت کے پاس دو عظیم طاقتیں ہیں۔ ایک اُس کی جمہوریت اور دوسرے اُس کے نوجوان۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 16ویں روزگار میلے میں مختلف سرکاری محکموں میں نئے بھرتی کئے گئے نوجوانون کو 51 ہزار سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے جانے کے بعد اظہار خیال کررہے تھے۔

نئے بھرتی کئے گئے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ حکومت کی روزگار میلہ پہل کے تحت لاکھوں نوجوان پہلے ہی مرکزی حکومت میں مستقل نوکری حاصل کرچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ نوجوان اب قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

جناب مودی نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ اسٹارٹ اپس، جدت طرازی اور تحقیق کا بڑھتا ہوا ماحولیاتی نظام کا بھی ملک میں فروغ پا رہا ہے اور نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم نے حکومت کے نجی شعبے میں روزگار کے نئے مواقع تشکیل دینے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں روزگار سے جڑی ایک نئی ترغیبی اسکیم کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اِس پہل کے لئے حکومت نے  تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے مختص کئے ہیں اور اس اسکیم سے 3 کروڑ 50 لاکھ نوکریاں پیدا کرنے میں مدد حاصل ہوئی ہے۔

 انہوں نے اِس بات پر بھی زور دیا کہ بھارت کی سب سے بڑی طاقتوں میں سے ایک، اُس کا مینوفیکچرنگ کا شعبہ ہے اور یہاں بڑی تعداد میں نئی ملازمتیں پیدا ہورہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مینوفیکچرنگ شعبے کو فروغ دینے کے لئے مشن مینوفیکچرنگ کو اِس سال کے بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ صرف PLI اسکیم کے ذریعے ہی ملک بھر میں 11 لاکھ سے زیادہ نوکریاں پیدا کی گئی ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ آج ملک میں 11 لاکھ کروڑ روپے کی الیکٹرانک مینوفیکچرنگ ہورہی ہے۔ وزیر اعظم نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ ملک دفاعی مینوفیکچرنگ میں نئے ریکارڈس قائم کررہا ہے اور بھارت کی دفاعی پیداوار ایک لاکھ 25 ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کرگئی ہے۔

جناب مودی نے بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشین ILO کی ایک حالیہ رپورٹ کا بھی حوالہ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران ملک بھر کے 90 کروڑ سے زیادہ باشندوں کو بہبود کی اسکیموں کے دائرے میں لایا گیا ہے۔ اِس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ آج ورلڈ بینک جیسے بڑے عالمی ادارے بھارت کی ستائش کررہے ہیں، جناب مودی نے کہا کہ بھارت کو دنیا کے اُن ممالک میں شمار کیا جارہا ہے جہاں مساوات کی سطح سب سے زیادہ ہے۔

آج ملک بھر میں 47 مقامات پر روزگار میلہ منعقد کیا گیا۔ نئے بھرتی کئے گئے افراد، جس میں ریلوے، مالیے، عملے اور عوامی شکایات، داخلی امور کی وزارت، ڈاک کے محکمے، اعلیٰ تعلیم کے محکمے، محنت اور روزگار کے محکمے سمیت مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں شامل ہوں گے۔ ملک بھر میں اب تک روزگار میلوں کے ذریعے 10 لاکھ سے زیادہ تقرری نامے جاری کئے جاچکے ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔