وزیراعظم نریندر مودی آج نئی دلی میں روایتی طریقہئ علاج کے بارے میں عالمی صحت تنظیمWHO کی دوسری عالمی سربراہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اِس موقع پر وزیراعظم کانفرنس سے خطاب کریں گے اور My Ayush مربوط خدمات پورٹل سمیت آیوش کے کئی اہم اقدامات کا آغاز کریں گے۔ جناب مودی Ayush Mark بھی جاری کریں گے، جسے آیوش اشیا اور خدمات کی کوالٹی کے عالمی پیمانے کے طور پر طے کیا گیا ہے۔
اِس تقریب میں جناب مودی یوگ میں تربیت کے بارے میں عالمی صحت تنظیم کی تکنیکی رپورٹ اور آیوش نے کایا پلٹ کے گیارہ سال کے موضوع پر ایک کتاب کی رسمِ اجرا انجام دیں گے۔ وزیراعظم اشو گندھا کے*–oo بارے میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے، جو بھارت کے روایتی طبی ورثے کو عالمی سطح پر تسلیم کیے جانے کی عکاسی کرتا ہے۔ جناب مودی اُن افراد کی عزت افزائی بھی کریں گے جنھیں 2021-25 کیلئے یوگ کے فروغ میں اُن کی گراں قدر خدمات کیلئے وزیراعظم کے ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ جناب مودی ایک نمائش بھی دیکھیں گے جس میں روایتی طریقہئ علاج کے تعلق سے گوناگونیت اور اِس کی افادیت کی عکاسی کی گئی ہے۔