روایتی طریقہئ علاج سے متعلق عالمی صحت تنظیم WHO کی دوسری عالمی سربراہ کانفرنس کا کَل نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں آغاز ہوا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آیوش کے وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے روایتی طریقہئ علاج میں بھارت کے طویل تجربے پر روشنی ڈالی اور تحقیق، کوالٹی معیارات اور عالمی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اشتراک، جس کا آغاز 2016 میں ہوا تھا، عالمی سطح پر روایتی طریقہئ علاج کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔