روایتی ادویات سے متعلق دوسری WHO عالمی چوٹی کانفرنس کا آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں افتتاح کیا گیا۔ اِسے عالمی ادارۂ صحت، WHO اور آیوش کی وزارت کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ چوٹی کانفرنس کا موضوع ہے: ’صحت اور تندرستی کے طریقوں اور سائنس کے درمیان توازن بحال کرنا‘۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آیوش کے وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے روایتی ادویات میں بھارت کے طویل تجربے پر روشنی ڈالی اور تحقیق، معیار کے پیمانوں اور عالمی اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سال 2016 میں شروع ہوا یہ اشتراک، روایتی ادویات کو عالمی سطح پر فروغ دینے میں اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے۔
اس دوران WHO کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر Tedros Adhanom Ghebreyesus نے ایک ہزار سال کی بصیرت کو جدید سائنس اور ٹیکنالوجی سے مربوط کرنے کے تئیں WHO کی عہد بستگی کو دہرایا۔ x