January 13, 2026 9:37 AM

printer

رواں مالی سال کے دوران ملک میں اب تک براہِ راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولیابی میں آٹھ اعشاریہ آٹھ۔دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 18 اعشاریہ تین۔آٹھ لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے

رواں مالی سال کے دوران ملک میں اب تک براہِ راست ٹیکسوں کی مجموعی وصولیابی میں آٹھ اعشاریہ آٹھ۔دو فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 18 اعشاریہ تین۔آٹھ لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ اِن میں کارپوریٹ ٹیکس کی مجموعی رقم آٹھ اعشاریہ چھ۔تین لاکھ کروڑ روپے شامل ہے۔ اِسی طرح غیر کارپوریٹ ٹیکسوں سے حاصل ہونے والی رقم یکم اپریل سے 11 جنوری تک 9 اعشاریہ تین۔صفر لاکھ کروڑ روپے رہی۔ یہ اعداد و شمار سرمایہ بازوں میں مستحکم سرگرمی کی عکاسی کرتے ہیں۔

حکومت نے مالی برس 2025-26 کیلئے براہِ راست ٹیکسوں کی وصولیابی میں پچھلے سال کے مقابلے 12 اعشاریہ 7 فیصدکے اضافے کا تخمینہ لگایا ہے۔ اسی طرح حکومت نے مالی برس 2026 کے دوران سکیورٹیز Transaction ٹیکس سے 78 ہزار کروڑ روپے کا نشانہ مقرر کیا ہے۔x