ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 14, 2025 10:00 AM | Holi

printer

رنگوں کا تہوار ہولی آج ملک بھر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

رنگوں کا تہوار ہولی آج ملک بھر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ یہ فیسٹیول برائی پر اچھائی کی جیت اور بہار کے موسم کی آمد کا بھی عکاس ہے۔ یہ فیسٹیول ہولی سے ایک دن پہلے ہولی کا دہن کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ ہولی کا تہوار ذات، مذہب، عمر اور جنس سے قطع نظر سماج کے سبھی طبقوں کے ساتھ اتحاد اور بھائی چارے کے پیغام کے ساتھ نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ہولی کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہولی کا تہوار خوشی اور جوش و خروش لاتا ہے۔ محترمہ مرمو نے کہا کہ یہ فیسٹیول ہماری زندگیوں میں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دیتا ہے اور ہولی کے مختلف رنگ گوناگونیت میں اتحاد کے اقدار کے عکاس ہیں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ فیسٹیول برائی پر اچھائی کی جیت کی بھی علامت ہے اور یہ ہمیں محبت اور مثبت نظریے کو عام کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔

اپنے پیغام میں نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے کہا کہ ہولی برائی پر اچھائی کی جیت اور بہار کی آمد کی علامت ہے، جو نئی شروعات اور نئے نظریات کی عکاس ہے۔ جناب دھنکھڑ نے کہا کہ جب ہم شاندار روایت کی پاسداری کرتے ہیں اور اس تہوار کو مناتے ہیں، تو ہمیں اتحاد کے جذبہ قائم رکھنا چاہیے۔ ہولی کا تہوار اس کی ایک مثال پیش کرتا ہے۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہولی کے درخشاں رنگ ہمیں بھارت کے مالامال ثقافتی تنوع کی یاد دلاتے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ یہ تہوار مسرت اور خوشحالی کو بھر دے گا، جس سے ایک نیا جوش و خروش پیدا ہوگا اور ہر ایک کی زندگی میں نئی توانائی حاصل ہوگی، نیز یہ رنگ ملک کے لوگوں کے مابین اتحاد کے رنگوں کو بھی گہرا کر دیں گے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے نئی دلّی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ایمس کے امراض کے محکمے کے سربراہ ڈاکٹر کوشل ورما نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تقریبات کے دوران قدرتی رنگوں کا استعمال کریں اور سِنتھیٹک رنگوں سے گریز کریں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں