March 14, 2025 10:03 PM

printer

رنگوں کا تہوار ہولی، ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

رنگوں کا تہوار ہولی، آج ملک بھر میں جوش و خروش، موسیقی اور عقیدتمندی کے ساتھ منایا گیا۔ ملک بھر کے رہنماؤں نے عوام کو مبارکباد پیش کی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عوام کو اس بات کیلئے حوصلہ دیا کہ وہ تمام بھارتیوں کی زندگی میں مسلسل ترقی، خوشحالی اور خوشی دینے کا عہد کریں۔ نائب صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے بھی عوام کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
نئی دلّی میں BJP صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے اپنی رہائش گاہ پر ہولی منائی جہاں پارٹی ورکروں اور دوسرے لوگوں نے اُن کے ساتھ ہولی منائی۔ دلّی BJP کے سربراہ وریندر سچدیوا بھی اس تقریب میں موجود تھے۔
اِسی دوران دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی نیک خواہشات پیش کی ہیں اور زور دیا کہ ہولی رنگوں کا ایک تہوار ہی نہیں بلکہ سچائی، مضبوط تعلقات اور باہمی بھائی چارہ کی ایک تقریب ہے۔
اترپردیش میں ہولی کا جوش وخروش برج منڈل سے لیکر آیودھیا دھام تک نظر آیا۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں بھگوان نرسنگ وشو یاترا کی شروعات کی اور اتحاد اور بھائی چارے کے پیغام کا اعادہ کیا۔
بہار میں عوام، ہولی کی تقریب میں پوری طرح مصروف نظر آئے۔ مذہبی کیلنڈر میں تاریخی تفریق کی وجہ سے مگدھ، متھلا، شاہ آباد، Tirhut، کوسی اور سیمانچل سمیت کچھ علاقوں میں ہولی کل بھی منائی جائے گی۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح جموں میں بھی جوش وخروش کے ساتھ ہولی منائی گئی۔ شہر میں خوشی سے سرشار نوجوان بائیک پر مختلف گلیوں کا چکر لگاتے رہے اور ہولی ہے! پکارتے رہے۔ انھوں نے محبت اور عقیدت کے ساتھ ایک دوسرے کو رنگ بھی لگایا۔پراچین شری کال بھیرو مندر میں بھی ہولی منائی گئی۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عوام کو مبارکباد دی اور ہندو،مسلم اور سکھ سمیت مختلف طبقوں کے لوگوں نے ایک دوسرے کو رنگ لگایا، رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔راجوری اور پونچھ میں سول سوسائٹی راجوری نے ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں اہلکار اور برادری کے رہنما بھی شامل ہوئے۔پونچھ کے سناتن دھرم سبھا نے بھی ہولی کی تقریبات منعقد کیں۔ سامبا اور کٹھوعہ کی تقریبات میں لوگوں کو رنگ لگاتے اور مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ کٹھوعہ میں ایک خصوصی احترام کا منظر اُس وقت دیکھنے میں آیا جب مسلمانوں نے جمعہ کی نماز ادا کی اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔
گنیش اُتسو کمیٹی نے ہولی ملن کی تقریب منعقد کی جس میں روایتی مٹکی پروگرام بھی ہوا۔ فوج، BSF اور CRPF سمیت سکیورٹی فورسز نے اگلی چوکیوں پر ایک دوسرے کو رنگ لگاکر اور گجھیا جیسی مٹھائیاں تقسیم کرکے ہولی منائی۔اِسی دوران، پولیس اور نیم فوجی دستے، چیک پوسٹ اور بیری کیٹ پر ہائی الرٹ پر تھے تاکہ پُرامن تقریبات کو یقینی بنایا جاسکے اور خاص طور پر رمضان کے مبارک مہینے میں جمعہ کی نماز اور ہولی کی تقریبات ایک ساتھ ہوئیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔