ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 2, 2025 9:45 AM | RSS - Nagpur

printer

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ RSS کا صد سالہ جشن اور وِجے دشمی پروگرام آج صبح ناگپور کے ریشم باغ میں منعقد ہوگا، جس میں سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ RSS کا صد سالہ جشن اور وِجے دشمی پروگرام آج صبح ناگپور کے ریشم باغ میں منعقد ہوگا، جس میں سابق صدر جمہوریہ رام ناتھ کووِند مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے۔ اِس موقع پر سرسنگھ چالک ڈاکٹر  موہن بھاگوت کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ اِس تقریب میں ملک اور بیرونِ ملک سے معزز مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے،  اِس پروگرام کے دوران پد یاترا، شستر پوجن اور سویم سیوکوں کی جسمانی ورزش کے مظاہرے شامل ہوں گے۔

اِس سال کے خصوصی پروگرام میں تقریباً 21 ہزار سویم سیوکوں کی شرکت متوقع ہے۔ یہ تقریب RSS کے قیام کے سو سال مکمل ہونے کی یاد میں منائی جارہی ہے۔ RSS کی بنیاد 1925 میں ناگپور میں پہلے سرسنگھ چالک ڈاکٹر کیشو ہیڈگیوار نے وِجے دشمی کے دن رکھی تھی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔