October 2, 2025 2:52 PM

printer

راشٹریہ سوئم سیوک سَنگھ کے سَر سَنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہمیں اِس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ کسی پر انحصار کرنا ہماری مجبوری نہ بنے اور ہم اپنی مرضی اور منشا کے مطابق کام کرتے رہیں۔

راشٹریہ سوئم سیوک سَنگھ RSS کے سَر سَنگھ چالک ڈاکٹر موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ آتم نربھر بن کر اور عالمی اتحاد کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، ہمیں اِس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ کسی پر انحصار کرنا ہماری مجبوری نہ بنے اور ہم اپنی مرضی اور منشا کے مطابق کام کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ سودیشی اور Swavalamban کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ RSS کے سربراہ آج صبح ناگپور میں RSS کے قیام کو 100 سال مکمل ہونے کی تقریب اور وجے دَشمی اُتسو پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساتھ ہی ساتھ ہمیں اپنے بین الاقوامی اور تجارتی تعلقات کو برقرار رکھنا چاہیئے کیونکہ کوئی بھی ملک الگ تھلگ ہوکر نہیں رہ سکتا۔

SB – 1205 – Bhagwat

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔