وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ راشٹریہ سوئم سیوک سَنگھ RSS اپنے آغاز کے وقت سے ہی حب الوطنی اور خدمات کے مترادف رہے ہیں۔ نئی دلّی میں آج RSS کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے اُس زمانے کا ذکر کیا، جب بٹوارے کے درد بھرے دور کے دوران لاکھوں خاندان، بے گھر ہوگئے تو سوئم سیوک، بے گھر ہوکر آئے ہوئے لوگوں کی خدمت کیلئے اپنے محدود وسائل کے ساتھ اگلی صفوں میں کھڑے ہوگئے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ صرف راحتی کام نہیں تھا، بلکہ یہ ملک کی روح کو مستحکم کرنے کا ایک عمل بھی تھا۔
وزیر اعظم نے اِس بات پر زور دیا کہ اپنے 100 سالہ سفر کے دوران RSS کی انتہائی اہم خدمات میں سے ایک خدمت، معاشرے کے متنوع طبقات میں اپنی ذات سے متعلق بیداری اور سرشاری کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔