March 25, 2025 9:57 PM

printer

راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے، دلّی ہائیکورٹ کے جسٹس یشونت ورما کی رہائش گاہ سے نقدی کی برآمد کے معاملے پر ایوان کے لیڈروں کے ساتھ آج ایک میٹنگ کی

راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے، دلّی ہائیکورٹ کے جسٹس یشونت ورما کی رہائش گاہ سے نقدی کی برآمد کے معاملے پر ایوان کے لیڈروں کے ساتھ آج ایک میٹنگ کی۔ ایوان کے لیڈر جگت پرکاش نڈا، اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھڑگے، پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو، پارلیمانی امور کے وزرائے مملکت ارجن رام میگھوال اور ایل مروگن، DMK کے لیڈر Tiruchi Siva، آر ایل ڈی کے لیڈر اور مرکزی وزیر جینت چودھری، JDU کے لیڈر اور مرکزی وزیر رام ناتھ ٹھاکر، BJD کے لیڈر Sasmit Patra، سی پی آئی ایم کے لیڈر John Brittas کے علاوہ دیگر لیڈر بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔ اس سے قبل آج ایوان میں اِس معاملے کو ایک سنجیدہ معاملہ قرار دیتے ہوئے، چیئرمین نے کہا کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ کی خودمختاری، بالاتری اور افادیت پر سوال کھڑا کرتا ہے۔ انھوں نے اس معاملے میں فوری کارروائی کرنے کیلئے چیف جسٹس کی ستائش کی۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے، ایوان کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرنے کے چیئرمین کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔