راجیہ سبھا کے نائب صدر نشیں ہری ونش نے آج نامزد کئے گئے نئے رکن اُجوَل نِکم کو حلف دلایا۔ انہوں نے مراٹھی زبان میں حلف لیا۔ جناب ہری ونش نے یہ بھی بتایا کہ انہیں کئی امور سے متعلق مختلف سیاسی پارٹیوں کی طرف سے التوا کے 30 نوٹس موصول ہوئے ہیں، جن میں بہار میں خصوصی نظرِثانی اور ملک بھر میں سائبر جعل سازی کے معاملات شامل ہیں لیکن نائب چیئرمین نے ضابطے کا حوالہ دے کر اُن کے نوٹس کو مسترد کردیا۔ ایوان نے سبکدوش ہونے والے، اُن چھ ارکان کو الوداع کہا، جن کی میعاد مکمل ہوچکی ہے۔ ان کے نام ہیں، DMK کے ایم محمد عبداللہ، M Shanmugam اور P Wilson، AIADMK کے این چندرا شیکھرن، MDMK کے Vaiko اور PMK کے اَمبومَنی رامادوس۔ اِس کے بعد ہری ونش نے وقفہئ سوالات شروع کیا لیکن اپوزیشن ارکان نے اپنے معاملے پر نعرے بازی شروع کردی۔ لہٰذا شور شرابے کے دوران انہوں نے ایوان کو دن کے دو بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔ x
Site Admin | July 24, 2025 3:27 PM
راجیہ سبھا کے نائب صدر نشیں ہری ونش نے آج نامزد کئے گئے نئے رکن اُجوَل نِکم کو حلف دلایا۔