نائب صدر نشیں ہری ونش نے راجیہ سبھا کے صدر نشیں جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو خارج کر دیا ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے چیئرمین کے خلاف جانب دارانہ طور پر کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی۔ اپنے حکم نامے میں نائب صدر نشیں نے اِس کو غیرشائستہ کارروائی، انتہائی ناقص اور نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ کی شخصیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے طور پر جلدبازی میں پیش کی گئی ایک تحریک قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آئینی اداروں کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے پیش کی گئی تھی۔ کم از کم 60 اپوزیشن ممبران نے اِس ماہ کی دس تاریخ کو نائب صدر دھنکھڑ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے سلسلے میں پیش کیے گئے نوٹس پر دستخط کیے تھے۔×
Site Admin | December 19, 2024 10:03 PM
راجیہ سبھا کے نائب سربراہ ہریونش نے صدر نشیں جگدیپ دھنکھڑ کے خلاف اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی عدم اعتماد کی تحریک کو خارج کر دیا ہے
