راجیہ سبھا میں قومی گیت وندے ماترم کی 150 ویں سالگرہ کے موقعے پر بحث پھر شروع ہوئی۔ مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کَل اِس بحث کا آغاز کیا تھا۔
بحث میں شامل ہوتے ہوئے، BJP کی Ramilaben Becharbhai Bara نے وندے ماترم کو برطانوی راج سے آزادی کی خاطر سبھی بھارتیوں کیلئے ترغیب کا ایک طاقتور وسیلہ قرار دیا۔ BJP کے رہنما رام چندر جانگرا نے قومی گیت کی یہ کہتے ہوئے ستائش کی کہ یہ قومی اتحاد اور تحریک کی ایک علامت ہے۔
سی پی آئی کے Sandosh کمار نے کہا کہ قومی گیت آزادی کے ہزاروں متوالوں اور بھگت سنگھ، چندر شیکھر آزاد اور کھُدی رام بوس جیسے رہنماؤں کیلئے تحریک کا باعث بنا۔
BJD کے مانس رنجن Mangaraj نے کہا کہ بنکم چندر چٹرجی نے وندے ماترم نہ صرف تحریر کیا بلکہ ملک کو آزادی کے تئیں بیدار بھی کیا۔
کانگریس کے جے رام رمیش نے مبینہ طور پر کہا کہ وندے ماترم پر بحث کا مقصد جواہر لال نہرو کی ساکھ کو کم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ہر اجلاس میں قومی گیت پڑھا جاتا تھا۔
بعد میں پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے مطلع کیا کہ کَل مرکزی وزیر اور ایوان کے رہنما جے پی نڈا کے خطاب کے ساتھ وندے ماترم پر راجیہ سبھا میں خصوصی بحث اختتام پذیر ہوجائے گی۔x