راجیہ سبھا میں بھی آپریشن سندور پر خصوصی بحث ہو رہی ہے۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کے مستقبل کو سمت عطا کرنے میں آپریشن سندور کا رول انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر دفاع نے یہ بات دوہرائی کہ اگر پاکستان مستقبل میں کوئی حماقت کرتا ہے تو بھارت آپریشن سندور پھر شروع کرنے میں نہیں ہچکچائے گا۔
دوسری جانب بحث میں حصہ لیتے ہوئے راجیہ سبھا میں اپوزیشن رہنما ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ اڑی، پلوامہ اور اب پہلگام حملہ، انٹلیجنس کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے دوران دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں حکومت کی ناکامی پر بھی سوال کیا۔
جناب کھڑگے کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ جنگ بندی کا اعلان کسی دباؤ کے تحت نہیں کیا گیا تھا اوروزیر اعظم مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ عام آدمی پارٹی کے سنجے سنگھ، BJD کے Subhasish Khuntia، AIADMK کے ڈاکٹر ایم Thambidurai، ٹی ایم سی کی Sagarika Ghose، DMK کے Tiruchi Siva، جے ڈی یو کے سنجے جھا اور ہرشن دوردھن نے بحث میں حصہ لیا۔ بحث ابھی جاری ہے۔
Site Admin | July 29, 2025 9:40 PM
راجیہ سبھا میں بھی آپریشن سندور پر خصوصی بحث ہو رہی ہے۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے یہ بات دوہرائی ہے کہ اگرپاکستان ایک بارپھرحماقت کرتاہے تو بھارت آپریشن سندور پھر شروع کرنے سے نہیں ہچکچائے گا