July 30, 2025 2:52 PM

printer

راجیہ سبھا میں آپریشن سندور پر بحث آج پھر شروع ہوگئی ہے۔ بحث کا آغاز کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے

راجیہ سبھا میں پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے جواب میں بھارت کے سخت کامیاب اور فیصلہ کُن آپریشن سندور پر بحث پھر شروع ہوگئی ہے۔ بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آپریشن سندور کے دوران مسلح فوسرز کی کارکردگی اور صلاحیتوں کی ستائش کی اور کہا کہ اِس کے نتائج نے ملک کو فخر سے ہمکنار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے پسِ پشت منشہ جموں و کشمیر کی معیشت کو تباہ کرنا تھا، البتہ یہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد معمول پر آگئی تھی اور خوشحالی کا ماحول واپس آگیا تھا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ حملے کے بعد سکیورٹی سے متعلق کابینہ کا پہلا فیصلہ یہ تھا کہ سندھ آبی معاہدہ تب تک معطل رکھا جائے، جب تک پاکستان دہشت گردی کی حمایت سے مکمل طور پر دستبردار نہ ہو جائے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ لوگوں کو 60 برسوں تک یہ بتایا گیا کہ جواہرلال نہرو کی غلطی کو درست نہیں کیا جاسکتا، لیکن نریندر مودی حکومت نے دکھا دیا کہ اِسے درست کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 1947 سے سرحد پار دہشت گردی کا سامنا کیا ہے اور خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ گزشتہ دہائی میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کے بدولت بھارت برِکس، SCO اور QUAD جیسے فورموں پر دہشت گردی کو باہمی سطح پر عالمی ایجنڈے کے طور پر رکھنے میں کامیاب ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔