January 7, 2026 9:47 PM

printer

راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے کہا ہے کہ وکست بھارت روزگار گارنٹی آجیویکا مشن گرامین VB-G Ram G ایکٹ دیہی ترقی اور گزربسر کے پائیدار ذرائع کو یقینی بنانے کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔

راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے کہا ہے کہ وکست بھارت روزگار گارنٹی آجیویکا مشن گرامین VB-G Ram G ایکٹ دیہی ترقی اور گزربسر کے پائیدار ذرائع کو یقینی بنانے کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جناب شرما نے کہا کہ اس سے پہلے MGNAREGA اسکیم کے تحت معقول سماجی یا اقتصادی فوائد برآمد نہیں ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ پچھلی اسکیم میں مختلف کمیوں کے سبب عوامی فنڈس کا صحیح طور پر استعمال نہیں کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ نئے قانون کے تحت سالانہ روزگار کی قانونی گارنٹی 100 دنوں سے بڑھا کر 125 دن کردی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وکست بھارت G Ram G اسکیم دیہی علاقوں میں مستقل اور اعلیٰ معیار کے اثاثے قائم کرنے کو یقینی بنائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔