January 7, 2026 2:44 PM

printer

راجستھان کے زیادہ تر حصوں میں گھنا کہرا چھایا ہوا ہے اور شدید سرد ہوائیں چل رہی ہیں

راجستھان کے زیادہ تر حصوں میں گھنا کہرا چھایا ہوا ہے اور شدید سرد ہوائیں چل رہی ہیں۔ شدید کہرے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمد و رفت، ریل خدمات اور پروازوں میں بھی رخنہ پڑا ہے۔ کئی علاقوں میں بہت کم دوری تک نظر آرہا ہے۔

شدید سردی کی وجہ سے ریاست کے 24 اضلاع میں 8 ویں کلاس تک کے اسکولوں میں 10 جنوری تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ 28 شہروں میں کَل رات درجہئ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے پہنچ گیا۔ وہیں، Lunkransar، ماؤنٹ آبو اور سیکر میں 5 ڈگری سیلسیس سے بھی کم درجہئ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ جے پور میں موسمیات کے سینٹر کے مطابق، درجہئ حرارت 2 سے 8 ڈگری سیلسیس کے درمیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ فی الحال اگلے دو سے تین دن تک شدید سردی کی صورتحال جاری رہنے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔