ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 3, 2025 9:45 PM

printer

راجستھان کے جے پور میں سیکر روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر ٹرک کے مختلف گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

راجستھان کے جئے پور میں ڈمپر کے المناک حادثے میں مہلوکین کی کی تعداد 14 ہوگئی ہے جبکہ 5 افراد شدید طور پر زخمی ہیں اور ان کا علاج جئے پور کے SMS اسپتال میں کیا جارہا ہے۔
یہ حادثہ آج صبح Sikar سڑک پر اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ڈمپر ٹرک کی بے قابو ہوکر موٹر گاڑیوں سے شدید ٹکر ہوگئی۔ یہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ کئی گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ حادثے کے وقت وہ شراب کے نشے کے زیر اثر تھا۔ وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے اور اہلکاروں کو زخمیوں کو بہترن ممکنہ طبی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔حکام نے حادثے کی حقیقی وجوہات کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کری ہیں جبکہ پورا شہر حالیہ عرصے میں خونیں سڑک حادثات میں سے ایک کے سبب صدمے میں ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست میں بڑھتے ہوئے سڑک حادثات کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطحی میٹنگ طلب کی ہے۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن اور وزیراعظم نریندر مودی نے راجستھان کے جے پور میں حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر صدر جمہوریہ نے انتہائی تکلیف پہنچانے والے اِس حادثے میں جان گنوانے والے کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے اِس حادثے کو المناک قرار دیا اور کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں وہ متاثرین کے کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے وزیر اعظم کے قومی امدادی فنڈ سے مہلوکین کے ہر کنبے کو دو-دو لاکھ روپئے کی نقد امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔ زخمیوں کو پچاس-پچاس ہزار روپئے دیئے جائیں گے۔جناب مودی نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔