راجستھان میں کَل شامPhalodi ضلعے کے Mathoda پولیس اسٹیشن علاقے میں ایک سڑک حادثے میں 15 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا، جب مسافروں کو لے جانے والی ایک بس سڑک پر کھڑے ایک ٹریلر سے جا ٹکرائی، جس سے موقعے پر ہی کئی لوگ ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں کو طبّی امداد کے لیے فوراً ایک مقامی اسپتال بھرتی کرایا گیا اور جو اِس حادثے میں بری طرح زخمی ہوئے تھے، اُنہیں علاج کے لیے جودھپور لے جایا گیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے اس حادثے میں ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایک سوشل پوسٹ پر وزیر اعظم کے دفتر PMO نے مرنے والے ہر شخص کے لواحقین کے لیے وزیر اعظم کے قومی راحتی فنڈ سے دو-دو لاکھ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔×