راجستھان میں ایک پرائیویٹ بس میں آگ لگ جانے سے ہوئے حادثے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے اور 14 سے زیادہ لوگ شدید طور پر جھلس گئے۔ یہ حادثہ آج شام جیسلمیر سے 20 کلو میٹر دور جودھپور شاہراہ پر Thaiyat کے نزدیک اُس وقت پیش آیا جب پرائیویٹ بس نے آگ پکڑ لی۔ زخمیوں کو جودھپور میڈیکل کالج میں بھرتی کیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی ہیں۔ راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے حادثے پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد پہنچانے کی ہدایت دی۔ آگ لگنے کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہوسکی ہے۔
Site Admin | October 14, 2025 9:22 PM
راجستھان میں جودھپور شاہراہ پر ایک پرائیویٹ بَس میں آگ لگنے کے واقع میں 10 سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کا اندیشہ ہے