راجستھان میں جاری کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں گرونانک دیو یونیورسٹی کی سائیکلسٹ میناکشی روہیلا نے خواتین کے انفرادی ٹائم ٹرائل مقابلوں میں پہلا سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ وہیں مقابلوں کے پہلے دن کل جے پور میں سابق چیمپئن جین یونیورسٹی نے تمغوں کی فہرست میں شروعاتی سبقت حاصل کر لی ہے۔ پہلے دن 25 سونے کے تمغوں کیلئے مقابلے ہوئے، جن میں سے جین یونیورسٹی نے تیراکی کے 11 میں سے 8 سونے کے تمغے جیت لیے۔ جین یونیورسٹی نے چاندی کے دو اور کانسے کے چار تمغے بھی جیتے۔ اس کے ساتھ ہی اُس نے لَولی پروفیشنل یونیورسٹی پر برتری حاصل کر لی ہے۔ لَولی پروفیشنل یونیورسٹی نے نشانے بازی اور ویٹ لِفٹنگ میں سونے کے دو-دو تمغے جیتے ہیں۔ ×
Site Admin | November 26, 2025 9:16 AM | Khelo India University Games
راجستھان میں جاری کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں گرونانک دیو یونیورسٹی کی سائیکلسٹ میناکشی روہیلا نے خواتین کے انفرادی ٹائم ٹرائل مقابلوں میں پہلا سونے کا تمغہ جیتا ہے۔