December 22, 2025 2:27 PM

printer

راجستھان میں اجمیر شریف درگاہ پر جاری 814 ویں سالانہ عرص کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھائی گئی

راجستھان میں اجمیر شریف درگاہ پر جاری 814 ویں سالانہ عرص کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے حضرت خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر چادر چڑھائی گئی۔ اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو، وزیر اعظم کی طرف سے بھیجی گئی چادر چڑھانے کیلئے اجمیر پہنچے اور انہوں نے مذہبی عقیدت اور روایات کے ساتھ درگاہ پر باقاعدہ چادر چڑھائی۔

چادر چڑھانے کے بعد جناب رجیجو محفل خانہ گئے، جہاں اُن کا روایتی دستاربندی کے ساتھ خادموں کی جانب سے عزت افزائی کی گئی۔ اِس کے بعد، انہیں تبرک پیش کیا گیا۔ بلند دروازے پر قوم کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے دیے گئے ایک پیغام کو پڑھ کر سنایا گیا۔

اِس تقریب کے پیش نظر درگاہ کے آس پاس کے علاقوں میں سکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے گئے تھے اور امن و انتظام کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی کافی تعداد تعینات کی گئی تھی۔