راجستھان میں، جھالاواڑ ضلعے کے، منوہر تھانا اسمبلی حلقے کے ایک گاؤں میں، ایک اسکول کی چھت گر جانے کے حادثے میں 5 طلباء ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ سرکاری Uppar پرائمری اسکول Piplodi میں پیش آیا۔ حادثے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا اور زخمی بچوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔ جھالاواڑ کے پولیس سپرنٹینڈنٹ امت کمار نے آکاشوانی کو بتایا کہ 10 شدید زخمی بچوں کو، علاج کے لیے جھالاواڑ میڈیکل کالج پہنچایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے اِس حادثے میں رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
Site Admin | July 25, 2025 3:09 PM
راجستھان میں، جھالاواڑ ضلعے کے، منوہر تھانا اسمبلی حلقے کے ایک گاؤں میں، ایک اسکول کی چھت گر جانے کے حادثے میں 5 طلباء ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے