راجدھانی دلّی میں آج صبح جمنا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان کو پار کرگئی۔ دریا میں پانی 205 اعشاریہ تین تین میٹر سے اوپر بہہ رہا ہے اور لگاتار شدید بارش کی وجہ سے پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ دلّی میں گزشتہ چند دن سے روزانہ بارش ہو رہی ہے۔
محکمہئ موسمیات IMD نے دلّی میں منگل تک آسمان کے عام طور پر ابرآلود رہنے اور درمیانی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اُس نے اگلے ہفتے کے لیے گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ اِس دوران، دلّی کے میور وِہار میں ایک ریلیف کیمپ قائم کیا گیا ہے، تاکہ جمنا کے پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہونے کی صورت میں، متاثرہ افراد کو بچاکر وہاں پہنچایا جاسکے۔
Site Admin | August 31, 2025 3:10 PM
راجدھانی دلّی میں آج صبح جمنا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان کو پار کرگئی