رائے پور میں منعقدہ پولیس کے ڈائریکٹرس جنرل اور انسپیکٹرس جنرل کی کانفرنس آج اختتام پذیر ہوگی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کانفرنس کی صدارت کر رہے ہیں۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں جناب مودی نے کہا کہ کانفرنس کے پہلے دن ملک کے سکیورٹی نظام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ فورم قومی سلامتی کے میدان میں بہترین طور طریقوں اور اختراعات کے تبادلے کیلئے ایک نہایت اہم پلیٹ فارم ہے۔ یہ کانفرنس نوا رائے پور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں منعقد کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم نمایاں خدمات کیلئے صدر کا پولیس میڈل بھی پیش کریں گے۔
کانفرنس میں وزیر داخلہ امت شاہ، قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت، مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈائریکٹرس جنرل آف پولیس اور مرکزی پولیس تنظیموں کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔×