May 23, 2025 9:42 PM

printer

رائے دہندگان کو سہولتیں پہنچانے پر مرکوز اقدامات کے تحت انتخابی کمیشن نے پولنگ مراکز کے باہر موبائل فونز جمع کرانے کی سہولت متعارف کرائی ہے

رائے دہندگان کو سہولتیں پہنچانے پر مرکوز اقدامات کے تحت انتخابی کمیشن نے پولنگ مراکز کے باہر موبائل فونز جمع کرانے کی سہولت متعارف کرائی ہے۔ انتخابی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولنگ مراکز کے اطراف سو میٹر کی حدود میں موبائل فون صرف سوئچ آف حالت میں ہی رکھنے کی اجازت ہوگی۔ کمیشن نے مزید کہا کہ پولنگ مراکز کے داخلی دروازوں پر رائے دہندگان کے موبائل فونز جمع کرنے کیلئے چھوٹے چھوٹے خانوں پر مشتمل ڈبے یا پَٹ سَن کے تھیلے رکھے جائیں گے۔ تاہم ناموافق مقامی حالات کی وجہ سے ریٹرننگ افسر کچھ پولنگ مراکز پر اس سہولت کو ردّ کرسکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔