January 4, 2026 2:55 PM

printer

دیہی ترقی کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ منریگا بدعنوانی کی علامت بن گئی تھی، جہاں ورکروں کو اکثر نظرانداز کیا جاتا تھا اور اُن کا استحصال کیا جاتا تھا

دیہی ترقی کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا ہے کہ MG-NREGA، بدعنوانی کی علامت بن گیا تھا، جہاں مزدوروں کا عام طور پر استحصال کیا جاتا تھا۔ نئی دلّی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب چوہان نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ نئے نافذ کیے گئے ”وکاس بھارت روزگار اور آجیویکا گارنٹی مشن – جی رام جی“ قانون کے بارے میں مبینہ طور پر عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کانگریس، MG-NREGA کا نہیں بلکہ بدعنوانی کا دفاع کررہی ہے۔ جناب چوہان نے کہا کہ ایک زبردست بجٹ مختص کیے جانے کے باوجود، MG-NREGA کی بدولت کوئی مستقل اثاثہ تیار نہیں کیا جاسکا اور نہ ہی گاؤوں کی طویل مدتی ترقی ممکن ہوسکی۔

سابق قانون کی خامیوں کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ ”وکاس بھارت – جی رام جی“ کے سبب مزدوروں کے مفادات کا تحفظ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اضافہ شدہ مزدوری اور بے روزگاری بھتّہ، تاخیر سے ادائیگی پر سود اور پہلے کے 100 دن کے روزگار کے مقابلے، 125 دن کے روزگار کی ضمانت کی بدولت اب نہ صرف یہ کہ مزدوروں کی مالی حالت کو بہتر بنایا جاسکا ہے، بلکہ وہ اپنے گاؤوں کیلئے نتیجہ خیز تعاون بھی کررہے ہیں۔

انہوں نے وِکست گاؤں کے ذریعہ وِکست بھارت کے وِژن کو اجاگر کیا اور کہا کہ دیہی روزگار کیلئے فنڈ کی فراہمی میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے، تاکہ مستقل اور پائیدار نتائج حاصل کیے جاسکیں۔

وزیر موصوف نے بتایا کہ اگلے سال کیلئے ایک لاکھ 51 ہزار 282 کروڑ روپے مختص کیے جانے کی تجویز پیش کی گئی ہے، جس میں سے 95 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا تعاون مرکزی حکومت کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔